گھر بسانے کے اصول

گھر بسانے کے اصول میری پہلی مختصر کتاب ہے۔ یہ کتاب میں نے ان نکات کی طرف توجہ دلانے کے لیے لکھی ہے جو ہمارے ہاں ازدواجی تعلقات میں عرصہ دراز سے نظر انداز کیے جا رہے ہیں اور جن کی روشنی میں اپنی سوچ اور رویے تبدیل کرنے سے اس لطیف رشتے کو کامیاب اور خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کے قارئین کو پورا اختیار ہے کہ کام کی بات پاس رکھیں اور ناکام کو دیوار پر دے ماریں۔

cover - gbka

توحید ایک زندہ قوّت

توحید صرف ایک عقیدہ نہیں بلکہ یہ اس کائنات کی سب سے عظیم قوّت ہے۔ مسلم امت کے زوال کا دور تب شروع ہوا جب مسلمانوں نے توحید کی قوّت کو کھو دیا۔ توحید کہنے کو صرف لاالہ الااللہ ہے مگر اس پر عمل کرنا مشکل اس وجہ سے ہے کہ آج کا مسلمان اللہ سے، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے، دینِ اسلام، لوگوں سے، اور اپنے آپ سے مخلص نہیں۔ یہی اخلاص ہی دین ہے اور یہی توحید کی زندہ قوّت کو حاصل کرنے کا راز۔