My Life Stories


سارہ اور طیّبہ کی کہانی

سارہ اور طیّبہ کی کہانی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میں نے اس کہانی کو اپنے بچپن کی سب کہانیوں سے زیادہ اہم اور خوبصورت سمجھ کر سب سے پہلے اسے قلمبند کیا ۔ سارہ کو میں نے2015 میں فیس بُک کے ذریعے ڈھونڈ نکالا اور جب تک وہ نہیں ملی میرے دل کے کسی چھوٹے سے کونے میں ایک اداسی چھپ کر بیٹھی رہی ۔ ہمیں اپنی زندگی کے سفر میں جو لوگ بھی ملتے ہیں وہ ہمیں کوئی نہ کوئی سبق سکھا کر یا کوئی خواب دکھا کرہی جاتے ہیں۔ سارہ مجھے بیک وقت اخلاقیات کا سبق اور سب سے اعلیٰ ترین شخصیت سے ملاقات کا خواب دکھا کر گئی۔


چھوٹے لوگوں کی چھوٹی سوچ

چھوٹے لوگوں کی چھوٹی سوچ میرے بچپن کی کہانیوں کے مجموعے اداس بچپن کی دوسری کہانی ہے۔ اس کہانی میں موجود ماحول اور اس میں پیش آنے والے واقعات نے مجھے پڑھا لکھا جاہل بنانے کی بجائے ایک حسّاس اور لوگوں کے درد کو محسوس کرنے والا انسان بنانے میں مدد دی۔ میں اللہ تعالیٰ کی بہت شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے نعمتوں اور آسائشوں سے بھرے ہوئے خاندان میں پیدا نہیں کیا کہ جہاں میں اپنے نفس کو ہی خوش کرنے کی تعلیم پاتی۔ صد شکر کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایسا ماحول دیا جس نے مجھے وقارِ آدمیّت کے معیار پر پورا اترنے والے بلند خواب دکھائے۔